وہ تمام خدمات جن کی آپ کو ضرورت ہے ۔ ۔ ۔
سب ایک جگہ پر!
یارک ریجن میں، استقبالیہ مرکز کی تارکین وطن خدمات، ایک چھت کے نیچے، ایک جگہ پر آپ کی رہنمائی اور مدد کے لۓ معلومات اور ذرائع کے جال میں بنی آپ کے لۓ موجود ہیں۔
خدمات بلا معاوضہ مہیا کی جاتی ہیں۔
مرکز کے بارے میں
یارک ریجن میں، استقبالیہ مرکز کی تارکین وطن خدمات، ایک چھت کے نیچے، ایک جگہ پر آپ کی رہنمائی اور مدد کے لۓ معلومات اور ذرائع کے جال میں بنی آپ کے لۓ موجود ہیں۔
تارکین وطن کی بنیادی خدمات میں شامل ہیں: آبادکاری اور ضم ہونے والی خدمات؛ زبان کی ٹریننگ؛ تعلیمی اسناد کی جانچ اور اہلیتوں میں امداد؛ اور روزگار کی فراہمی میں امداد۔
دیگر خدمات کا تعین کمیونٹی کی ضروریات کی بنیاد پر کیا جاۓ گا( جیسے قانونی خدمات، ذہنی صحت کی خدمات، ثقافت کے مطابق خاندانوں کو مشورہ وغیرہ)
تارکین وطن کو خدمات فراہم کنے والی پانچ بے مثل کمیونٹی اداروں کی شرکت سے اس کا انتظام کیا گیا، ان میں یہ شامل ہیں کوسٹی امیگرنٹ سروسز، کیتھولک کمیونٹی سروس آف یارک ریجن،سینٹر فار انفارمیشن اینڈ کمیونٹی سروسز،جاب سکلز اینڈ سوشل انٹر پرائز فار کینیڈا۔
کیوں؟
1990 کی دہائی سے یارک ریجن میں تارکین وطن کی آبادی معقول حد تک بڑھ رہی ہے اور ان کی ضروریات کو پوری کرنے والی خدمات اس رفتار سے نہیں بڑھیں۔
مجوزہ خدمات کے نیٹ ورک کے لۓ وان کو پہلے مرکز کی جگہ کے طور پر چنا گیا کیونکہ یارک ریجن کے دوسرے حصوں کی نسبت اس علاقے میں تارکین وطن کے لۓ خدمات بہت کم ہیں۔
کون؟
تارکین وطن اور نۓآنے والے جنہیں ایسے سہاروں اور ذرائع کی ضرورت ہے جو انہیں معاشی اور سماجی اعتبار سے کینیڈین لیبر مارکیٹ میں کھپ جانے میں مدد دے سکیں۔
کیسے؟
ایک چھت کے نیچے منظم، مربوط کیس انتظامات کے نظام کے ذریعے، مؤکلان اس قابل ہوں گے کہ وہ تارکین وطن کی مخصوص خدمات اور ماہرانہ صلاحیتوں تک رسائی حاصل کر سکیں۔
خدمات
( آبادکاری اور ضم ہونے کی خدمات )Settlement and Integration Services
رہائش،صحت کی نگہداشت ،سوشل انشورنس نمبر،بچوں کی نگہداشت، کمیونٹی اور حکومتی ذرائع، بنیادی ضروریات اور بہت کچھ میں مدد دینا۔
( انگریزی زبان بولنے کی تربیت ) English Language Training
انگریزی کی کلاسز کمپیوٹر کی مدد کے ساتھ، مستحق امیدواروں کو بچے کی نگہداشت اورسفر کا خرچ
(تعلیمی اسناد کو جانچنے اور معیار میں مدد دینا)Accreditation & Qualification Assistance
تعلیمی اسناد کو جانچنے کی معلومات میں مدد اور عالمی سطح پر تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کے لۓ معلومات، اسناد کو عالمی معیار کے مطابق جانچے کے عمل میں مدد اور عملی منصوبے ۔
(روزگار میں مدد دینے والی خدمات) Employment Support Services
روزگار کی تلاش کے لۓ ورکشاپ، روزگار کے لۓ درخواست بنانے میں مدد، کام پر جانے کے عملی منصوبے،کام کی تلاش کے ذرائع، مفت انٹر نیٹ اور فیکس کی خدمات
( زبان سمجھنے میں مدد )Language Supports
ترجمہ اور ترجمانی کی خدمات
(دیگر خدمات) Other Services
دیگر خدمات کا تعین کمیونٹی کی ضروریات کی بنیاد پر ہوگا ( جیسے کہ قانونی خدمات، ذہنی صحت کی خدمات، ثقافت کے مطابق خاندانوں کو مشورہ وغیرہ
ہدایات :Instructions
٭ اپنی منتخب زبان کے مطابق ٹیلیفون نمبرڈائل کریں۔
٭ آپ اپنی زبان میں ریکارڈ شدہ پیغام سنیں گے۔
٭ یہ ریکارڈنگ آپ کو استقبالیہ مرکز کی طرف سے پیش کی جانے والی خدمات کی مختصر وضاحت کرے گی
٭ پھر آپ سے پوچھا جاۓ گا کہ ان میں سے کون سی خدمات میں آپ کو دلچسپی ہے اور یہ کہ آپ اپنا نام، فون نمبر اور دن کا کون سا وقت آپ کے لۓ بہتر ہے کہ ترحمان آپ سے رابطہ کر سکے ۔
٭آپ کی زبان میں روانی رکھنے والا ترجمان آپ کو اگلے کاروباری دن کال کرے گا۔
٭ ترجمان آپ کے استقبالیہ مرکز پر آنے کے لۓ آپ سے وقت مقرر کرے گااور ترجمان کے موجود ہونے کا انتظام کرے گا۔ یہ خدمت آپ کے لۓ مفت ہے